ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وینزویلا جیل میں پھر بغاوت‘ 9 قیدی‘ 2 سکیورٹی گارڈز ہلاک

وینزویلا جیل میں پھر بغاوت‘ 9 قیدی‘ 2 سکیورٹی گارڈز ہلاک

Mon, 21 May 2018 13:41:05    S.O. News Service

کرکاس20مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وینزویلا میں ایک مرتبہ پھر جیل میں بغاوت ہوگئی،جس کے بعد ہونے والے فساد کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔حالیہ فسادات وینزویلا کی مغربی ریاست لارا کی فینکس جیل میں ہوئے جہاں مرنے والوں میں گارڈز بھی شامل ہیں۔ان جیل فسادات کے دوران9 قیدی اور2 سیکیورٹی گارڈز ہلاک ہوئے۔فسادات اب کنٹرول میں ہیں، پراسیکیوٹر کے دفتر کی طرف سے فسادات کی تحقیقات کی جائے گی۔اس سے قبل مارچ میں وینزویلا کی جیل میں ہونے والے فسادات اور اس کے نتیجے میںآگ لگنے سے 68 قیدی ہلاک ہوگئے تھے۔


Share: